Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں گیارہ ملین مربع میٹر رقبے پر نیا انڈسٹریل سٹی

مملکت میں انڈسٹریل سٹیز کی تعداد بڑھ کر 36 گئی ہے( فوٹو العربیہ)
سعودی اتھارٹیز فار انڈسٹریل سٹیز اینڈ ٹیکنالوجی زونز (مدن) نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں 2019 کے آخر میں تعمیراتی اور آپریشنل لائسنسوں کی تعداد 1990 تھی جو 2020 کے آخر میں بڑھ کر 2975 تک پہنچ گئی ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق مدن کے ترجمان قصی العبد الکریم نے بیان میں کہ مدن نے گزشتہ برس انڈسٹریل سٹیز کی تعداد 36 تک پہنچا دی ہے۔
طائف میں ایک اور انڈسٹریل سٹی گیارہ ملین مربع میٹر کے رقبے پر تیار کی جارہی ہے۔ اس کا پہلا مرحلہ 1.2 ملین مربع میٹر کے رقبے پر شروع کردیا گیا ہے۔  
قصی العبد الکریم نے بتایا کہ سعودی عرب میں فیکٹریوں کی مجموعی تعداد 4 ہزارسے زیادہ ہوگئی ہے۔ ان میں سے  780 انڈسٹریل سٹیز میں پیداوار دے رہی ہیں۔ علاوہ ازیں 6587 صنعتی اور سرمایہ کاری کے معاہدے ہوئے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ مدن سرمایہ  کاروں کو صنعت کاری میں مدد دینے کے لیے سہولتیں فراہم کررہی ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر کے سرمایہ کاروں کو مزید آسانیاں فراہم کی گئی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ مدن نے ’ڈیجیٹل مہر‘ سروس شروع کی ہے۔ ای گورنمنٹ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل تصدیق کا قومی مرکز ڈیجیٹل مہر لگا رہا ہے۔
العبد الکریم کا کہنا تھا کہ انڈسٹریل سٹی دمام  تھری اور انڈسٹریل سٹی الخرج میں 16 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر 2 ہاؤسنگ کمپلیکس قائم کیے گئے ہیں۔

طائف انڈسٹریل سٹی کا پہلا مرحلہ شروع کیا گیا ہے۔( فوٹو العربیہ)  

 یہ پروجیکٹ انڈسٹریل سٹی کے کارکنان کو فیکٹریز کے قریب مناسب رہائش فراہم کرنے کی غرض سے نافذ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 2020 کے آخر میں مدن کی نگرانی میں انڈسٹریل سٹیز کے مکانات کی کل تعداد 9647 ہوگئی۔
ان میں 47344  ورکرز کی رہائش کی سہولت ہے جبکہ ٹریننگ سینٹرز کا مجموعی رقبہ 175.924 مربع میٹر ہوگیا ہے۔ علاوہ ازیں سپورٹس  اداروں کا رقبہ  186755  مربع میٹر تک پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے کہ مدن نے 2001 میں اپنی شروعات کے بعد سے ہی فیکٹریوں کے لیے تمام سہولتوں سے آراستہ پلاٹس ڈیولپ کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ 

شیئر: