Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فائنل ایگزٹ کو خروج وعودہ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے؟

خروج نہائی کو وقت مقررہ کے اندر کینسل کرانا ممکن ہے(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے لیے اقامہ اور رہائشی قوانین واضح ہیں جن پر عمل کرنا سب کے لیے لازمی ہے۔ آجر اور اجیر کے حوالے سے بھی قوانین موجود ہے ان سے آگاہی ضروری ہے۔
سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے چھٹی جانے یا مستقل وطن روانگی کےلیے ری انٹری یا فائنل ایگزٹ ویزا لینا ضروری ہے۔ ری انٹری ویزے کو عربی میں ’خروج وعودہ ‘ کہا جاتا ہے جبکہ فائنل ایگزٹ ویزا ’خروج نہائی‘ کہلاتا ہے۔ 
اایک شخص نے دریافت کیا ہے کہ میرا فائنل ایگزٹ یعنی خروج نہائی  لگ گیا ہے اب  واپس جانے کا ارادہ ملتوی کردیا کیا  اپنے خروج نہائی ویزے کو خروج وعودہ میں تبدیل کرسکتا ہوں؟ 
جوازات کی جانب سے کہا گیا کہ خروج نہائی ویزے کو وقت مقررہ کے اندر (اگر اس کی مدت ختم نہیں ہوئی ) کینسل کرانا ممکن ہے بشرطیکہ کارکن کا اقامہ کارآمد ہو۔  
واضح رہے قانون کے مطابق خروج نہائی ویزے کی مدت 60 دن ہوتی ہے اس دوران یا تو سفر کرنا چاہئے اگر مستقل طور پر وطن نہیں جانا اور ویزے کو استعمال نہیں کرنا تو مقررہ مدت یعنی خروج نہائی ویزے لگائے جانے کے 60 دن کے اندر اسے کینسل کرنا لازمی ہے بصورت دیگر جرمانہ عائد کیا جاتاہے۔ 
خروج نہائی ویزے کو کینسل کرانے کے لیے لازمی ہے کہ اقامہ کارآمد ہو اگر اقامہ کی مدت ختم ہو گئی ہے تو یہ کارروائی ایک ساتھ انجام دی جانی چاہیے یعنی اقامہ تجدید کی فیس ادا کرکے خروج نہائی کینسل کرایا جائے۔ 
 ایک شخص اور شخص نے پوچھا ہے کہ خروج نہائی پر جانے والا کتنی مدت کے بعد دوسرے ویزے پر آسکتا ہے؟ 
 جوازات کی جانب سےبتایا گیا کہ خروج نہائی ویزے پر جانے والے کے خلاف اگر کسی قسم کی قانون شکنی رجسٹرڈ نہیں ہے اور اس کا ویزا قانون کے مطابق اسٹمپ کیا گیا ہےتو اسکے دوبارہ دوسرے ویزے پر آنے کی کوئی پابندی نہیں وہ جب چاہئے واپس آسکتا ہے۔ 

اقامہ تجدید کی فیس ادا کرکے خروج نہائی کینسل کرایا جائے۔(فوٹو ایس پی اے)

یاد رہے خروج نہائی ویزہ مستقل بنیادوں پر وطن جانے کےلیے لگایا جاتا ہے اس کی دوقسمیں ہیں۔ ایک خروج نہائی قانونی طورپر جانے والوں کا لگایا جاتا ہے جن کے خلاف کسی قسم کی کوئی قانون شکنی ریکاڈ نہ کی گئی ہے اور ان کا اسپانسر بغیر کسی مطالبے کے خروج نہائی ویزا جاری کرے۔ 
دوسرا ڈی پیوڈیشن سینٹر کے تحت ایسے غیر ملکیوں کا خروج نہائی ویزا لگایا جاتا ہے جو اقامہ یا محنت قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے مقررہ اسپانسر کے علاوہ کہیں اورکام کرتے ہوئے گرفتار ہوجاتے ہیں ایسے افراد کو ملک سے ڈی پورٹ کرنے کے لیے ان کا خروج نہائی ویزا لگایا جاتا ہے۔ 
جن افراد کو مختلف الزامات کے تحت ڈی پورٹ کیا جاتا ہے ان پر دوبارہ دوسرے ویزے پر آنے کی پرپابندی عائد ہوتی ہے جس کی مدت ہر کیس میں مختلف ہوتی ہے اس لیے ایسے افراد جو ڈیپوٹیشن سینٹرکے ذریعے خروج نہائی پر جاتے ہیں ان کےبارے میں قانون مختلف ہوتا ہے۔ 

شیئر: