Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان کے وزیر اعظم کی ریاض آمد

گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر نے سوڈانی وزیر اعظم کا استقبال کیا ہے۔( فوٹو ایس پی اے)
سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک اپنے وفد کے ہمراہ منگل کو سرکاری دورے پر ریاض پہنچے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر نے ان کا استقبال کیا ہے۔
علاوۃ ازیںسعودی ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے ریاض میں ملاقات کی ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے زندگی کے مختلف شعبوں میں سعودی عرب اور سوڈان کے تعلقات کا جائزہ لیا- باہمی تعلقات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے طور طریقوں خصوصا ترقیاتی اور سرمایہ کاری امور پر تبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے متعدد مسائل بھی زیر بحث آئے ہیں۔ 
ملاقات کے دوران سعودی عرب نے زور دے کر کہا کہ وہ سوڈان میں امن و استحکام چاہتا ہے تاکہ برادر سوڈانی عوام کی آرزوئیں پوری ہوسکیں۔ سوڈانی وزیراعظم نے سوڈان کے امن و استحکام سے متعلق سعودی پالیسیوں اور فیصلوں پر فخر کا اظہار کیا۔ 
اس موقع پر سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود، نائب وزیر دفاع شہزادہ  خالد بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ  فیصل بن فرحان اور وزیر ماحولیات و پانی و زراعت انجینیئر عبدالرحمن الفضلی سعودی عرب کی جانب سے شریک ہوئے۔ 
سوڈان کی جانب سے وزیر امور کابینہ خالد عمر یوسف، وزیر خارجہ مریم الصادق المہدی اور وزیر خزانہ جبریل ابراہیم محمد موجود تھے۔
 

شیئر: