Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ڈسکہ میں ضمنی الیکشن 18 مارچ کے بجائے 10 اپریل کو ہوگا‘

ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ اب 18 مارچ کے بجائے 10 اپریل کو ہوگی۔
بدھ کے روز الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے انعقاد کو شفاف بنانے اور انتظامی امور کو فول پروف بنانے کے لیے پولنگ کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے اور اب الیکشن 18 مارچ کے بجائے 10 اپریل کو ہوگا۔‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’حکومت پنجاب کی جانب سے الیکشن کمیشن کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ ضلعی اور ڈویژنل افسران کی معطلی اور تبادلوں کے بعد نئے تعینات افسران کو انتظامی امور سمجھنے کے لیے وقت درکار ہے۔‘
25 فروری کو الیکشن کمیشن نے ڈسکہ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 18 مارچ کو پورے حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا تھا۔
 چیف الیکشن کمشنز سکندر سلطان راجا کی جانب سے فیصلہ سنایا گیا تھا کہ ’پولنگ کے روز حلقے میں خوش گوار ماحول نہیں تھا۔ مختلف جگہوں پر فائرنگ کے واقعات ہوئے جن میں قیمتی جانوں کا ضیاع بھی ہوا۔‘
الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو ہدایات جاری کی ہے کہ انتظامی افسران کو خالی شدہ آسامیوں پر فوراً تعینات کرے۔
 

شیئر: