Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر: السکری میں 20ارب ڈالر کے سونے کے ذخائر

قاہرہ ..... السکری گولڈ کمپنی کے چیئرمین علی برکات نے اعلان کیا ہے کہ مصر کے مشرقی صحراءمیں السکری سونے کی کان کے محفوظ ذخائر 14.5ملین اونس ہیں۔ انکی مجموعی قیمت20ارب ڈالر ہے۔ یہ قیمت سونے کے موجودہ نرخوں کے حساب سے لگائی گئی ہے۔ علی برکات نے توجہ دلائی کہ انکی کمپنی جنوری 2010ءسے لیکر اب تک کان سے 83ٹن سونا نکال چکی ہے جس کی مجموعی قیمت 2.7ارب ڈالر رہی۔ مصری وزیر پیٹرولیم و معدنیات طارق الملا نے کان کا دورہ کرکے کہا کہ انکی وزارت بین الاقوامی کمپنیوںکے تعاون سے مصر میں معدنیات کی صورتحال کا جائزہ لینے کی کوشش کررہی ہے۔
 

شیئر: