Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکیوں کے لیے ڈیجیٹل اقامہ رکھنا لازمی یا نہیں: محکمہ پاسپورٹ کا بیان

’غیر ملکیوں کے لیے ڈیجیٹل اقامہ اس وقت لازمی نہیں، یہ اختیاری ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
غیر ملکیوں کے لیے ڈیجیٹل اقامہ رکھنا لازمی نہیں، وہ اقامہ کارڈ پر بھی اکتفا کر سکتے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کے ترجمان کیپٹن ناصر العتیبی نے کہا ہے کہ ’غیر ملکیوں کے لیے ڈیجیٹل اقامہ اس وقت لازمی نہیں، یہ اختیاری ہے، جو چاہے اسے ابشر کے ذریعہ ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے‘۔
’وہ چاہے تو اقامہ کارڈ پر بھی اکتفا کرسکتا ہے، اقامہ کارڈ دکھانے کے بعد اس سے کسی بھی ادارے میں ڈیجیٹل اقامہ طلب نہیں کیا جائے گا‘۔
’ڈیجیٹل اقامے میں یہ سہولت ہے کہ اسے سمارٹ فونز میں محفوظ کیا جا سکتا ہے، ڈیجیٹل اقامہ دکھانا ہی کافی ہوتا ہے‘۔
واضح رہے کہ محکمہ پاسپورٹ نے گزشتہ عرصے کے دوران ڈیجیٹل اقاموں کا اجرا کیا تھا جسے ابشر ایپ کے ذریعہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

شیئر: