Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسین کی بدولت کورونا سے اموات کی شرح میں کمی ہوئی

مملکت کے مختلف علاقوں میں 500 ویکسین سینٹرز کام کررہے ہیں (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں وزارت صحت نے کورونا وائرس سے مرنے والوں کی شرح پر ویکسین کے اثرات کے  بارے میں بیان جاری کردیا-  
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے پر وائرس سے مرنے والوں کی شرح 72 فیصد کم ہوئی جبکہ دوسری خوراک لینے پر یہ شرح 84 فیصد تک پہنچ گئی-‘ 

17 دسمبر کو تین زمروں کو ترجیحی طور پر ویکسین دی گئی (فوٹو: ایس پی اے)

یاد رہے کہ سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ایس ایف ڈی اے نے سعودی عرب میں مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے لیے فائزر اور ایسٹرازینیکا ویکسینز کے استعمال کی منظوری دے رکھی ہے- 
سعودی عرب میں کورونا ویکسین مہم کا آغاز 17 دسمبر 2020 کو کیا گیا تھا- مملکت میں صحت حکام تین زمروں میں شامل افراد کو ترجیحی بنیاد پر ویکسین دے رہے ہیں-  
65 برس سے زیادہ عمر کے سعودی شہری اور مقیم غیرملکی لاعلاج امراض میں مبتلا افراد وبا سے نمٹنے کے لیے فرنٹ لائن پر ڈیوٹی دینے والے اہلکار، ان میں صحت عملہ سرفہرست ہے- 
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بتایا ہے کہ ’سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں کورونا ویکسین کے 500 سینٹرز کھول دیے گئے ہیں جہاں سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ویکسین دی جارہی ہے-‘
العبد العالی نے توجہ دلائی کہ ’ان دنوں سپیشلسٹ سینٹر، ہسپتال، ابتدائی طبی نگہداشت کے مراکز اور گھریلو صحت نگہداشت کے ادارے ویکسین فراہم کررہے ہیں-‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں۔

شیئر: