Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کی ’نامناسب تصاویر‘، نیٹ فلکس سیریز ’بامبے بیگمز‘ بند کرنے کا نوٹس

کمیشن کی جانب سے سیریز میں بچوں کی نامناسب تصویروں کے استعمال پر اعتراض کیا گیا ہے۔ (تصویر: انسٹاگرام)
انڈیا میں بچوں کے حقوق کی قومی تنظیم نے نیٹ فلکس ویب سیریز ’بامبے بیگمز‘ میں بچوں کی نامناسب تصاویر دیکھانے کا حوالہ دیتے ہوئے اسے فوری بند کرنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔
جمعرات کو جاری کیے گئے نوٹس میں نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر)  نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے 24 گھنٹوں کے اندر تفصیلی کارروائی رپورٹ جمع کروانے کا کہا ہے اور اگر نیٹ فلکس ایسا کرنے میں ناکام ہوتا ہے تو کمشن قانونی کارروائی کرنے پر مجبو ر ہوگا۔
سیریز میں بچوں کی مبینہ طور پر نامناسب تصویر کشی پر اعتراض کرتے ہوئے کمیشن نے کہا کہ ’اس نوعیت کا مواد نوجوان نسل کے ذہنوں پر منفی اثرات ڈال سکتا ہے اور اس کے نتیجے میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور استحصال بھی بڑھ سکتا ہے‘۔
کیمشن کی جانب سے کارروائی اس شکایت کی بنیاد پرکی گئی ہے جس میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ یہ ویب سیریز جنسی تعلقات اور منشیات کے استعمال کو کم عمر بچوں کے لیے عام بنا رہا ہے۔
کمیشن نے اپنے نوٹس میں کہا کہ ’نیٹ فلکس کو بچوں یا ان سے منسلک کسی بھی قسم کے مضمون کو نشر کرنے سے پہلے اضافی احتیاط برتنی چاہیے اور اس نوعیت کا مواد چلانے سے گریز کرنا چاہیے‘۔
بیگمز ویب سیریز یوم خواتین کے موقعے پر یعنی 8 مارچ کو ریلیز کی گئی تھی۔ 
پی ٹی آئی نے اس سیریز کی ہدایت کار النکریتا شریواستوا کے حوالے سے لکھا ہے کہ یہ سیریز ممبئی کی پانچ ماڈرن خواتین پر مبنی ہے اور اس میں لیڈ رول اپنے زمانے کی معروف اداکارہ پوجا بھٹ کر رہی ہیں۔

شیئر: