Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹی فلم میں آئی تو ٹانگیں توڑ دونگا، سنجے دت

ممبئی .... بالی وڈ اداکار سنجے دت کا کہناہے کہ انکی بیٹی ترشلا ہمیشہ ہی اداکاری کے خواب دیکھتی ہے مگر میں چاہتاہوں کہ وہ فارنسک سائنس میں اپنا کیریئر بنائے۔57سالہ اداکار نے اپنی بیٹی کی تعلیم مکمل کرنے کیلئے خاصا وقت اور توانائی صرف کی ہے اور وہ بالی وڈ میں کسی بھی صورت اسکے داخلے کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیٹی اداکارہ بننا چاہتی ہے لیکن ایسا ہوا تو اسکی ٹانگیں توڑ دونگا۔ سنجے دت ان دنوں آگرہ میں فلم ”بھومی“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اداکار بننا آسان نہیں۔ ترشلا کیلئے تو یہ بیحد مشکل ہوگا۔ اسکی ہندی بھی اچھی نہیں۔ فلمی صنعت میں داخلے کیلئے اسے ہندی سیکھنا ہوگی کیونکہ امریکن انگریزی وہاں کام نہیں آئیگی۔ بچوں کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں سنجے دت کا کہناتھا کہ میرے تعلقات انتہائی شاندار ہیں۔ مجھے یاد ہے کہ میرے والد سنیل دت کہا کرتے تھے کہ میں تمہارا دوست نہیں، باپ ہوں۔ میں بھی انہی کی طرح اپنے بچوں سے رویہ رکھتا ہوں۔
 

شیئر: