Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھال پر مسکرانے والا ایموجی، سانپ کی چھ ہزار ڈالر میں فروخت

جسٹن کوبیلکا نے لکھا کہ 'اگر آپ ایموجی کے ساتھ والا ایک سانپ چن سکیں تو وہ کون سا ہوگا؟'۔ فوٹو: دا سن
سانپ پالنے والے شخص نے حادثاتی طور پر ایک ایسے سانپ کی بریڈنگ کی ہے جس پر مسکرانے والا 'ایموجی' قدرتی طور پر بنا ہوا ہے۔
ہنوستان ٹائمز کے مطابق جسٹن کوبیلکا نامی شخص نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ وہ سال 2003 سے سانپوں کی بریڈنگ پر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے اس سانپ کو حال ہی میں چھ ہزار ڈالر پر فروخت کیا ہے۔ ٹائمز ناؤ نیوز کے مطابق جسٹن کوبیلکا کا کہنا ہے کہ وہ گہرے گولڈن نیلے اور سفید رنگ کا ایک سانپ بریڈ کروانا چاہ رہے تھے لیکن اس کے بجائے انڈے سے ایک ایسا سانپ نکلا جس کے سکیلز پر مسکراتے چہرے کے ایموجیز ہیں۔
نیوز بسٹ نامی نیوز ویب سائٹ میں بتایا گیا ہے کہ جسٹن کوبیلکا کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے ہے۔
جسٹن کوبیلکا نے اس سانپ کی ایک ویڈیو جنوری میں شیئر کی تھی اور اس کے ساتھ لکھا تھا کہ 'اگر آپ ایموجی کے ساتھ والا ایک سانپ چن سکیں تو وہ کون سا ہوگا؟'
ویڈیو میں اس سانپ کو ایک شخص کے ہاتھ میں دیکھا جا سا سکتا ہے۔

شیئر: