Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان میں 10 ممالک سے آنے والوں پر پابندی میں توسیع

پابندی سے مقامی شہری، سفارتکار، صحت عملہ اور ان کے اہل و عیال مستثنی ہیں۔(فوٹو اے ایف پی)
سلطنت عمان میں کورونا وبا کی اعلی انتظامیہ کمیٹی نے 10 ممالک سے آنے والوں پر پابندی میں توسیع کا فیصلہ  کیا ہے۔
سوڈان، لبنان، جنوبی افریقہ، برازیل، نائجیریا، تنزانیہ، گھانا، گنی، سرالیون اور ایتھوپیا سے سلطنت عمان آمد پر پابندی میں توسیع کی گئی ہے۔
عمانی خبررساں ادارے کے مطابق اس پابندی سے مقامی شہری، سفارتکار، صحت عملہ اور ان کے اہل و عیال مستثنی ہیں۔ مستثنی زمروں میں شامل افراد کوعمان آمد پر حفاظتی تدابیر کا سامنا کرنا ہوگا۔ 
سلطنت عمان میں کورونا وبا کی اعلی انتظامی کمیٹی نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ سرکاری سکولوں میں تعلیم مزید دو ہفتے تک آن لائن ہوگی اور 25 مارچ تک یہ سلسلہ چلے گا۔ اس فیصلے سے بارہویں کلاس کے طلبہ مستثنی ہوں گے۔

شیئر: