Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کفالہ پروگرام کے تحت چھوٹے کاروباری اداروں کو قرضوں کی ضمانت

موصول ہونی والی درخواستوں کی ایک ہفتے میں منظوری دی گئی۔( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب کے کفالہ پروگرام کے ذریعے پراسیس کردہ لون گارنٹیز (قرضوں کی ضمانت ) میں رواں برس کی چوتھی سہ ماہی میں 106 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مجموعی اخراجات 900 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی صنعتی ترقیاتی فنڈ اور سعودی بینکوں کے ذریعے 2006 میں شروع کردہ کفالہ پروگرام کورونا کے وبائی سال کے دوران اپنی داخلی کارروائیوں میں تیزی لایا ہے جس نے بڑی تعداد میں موصول ہونی والی درخواستوں کی ایک ہفتے کے اندر منظوری دے دی۔
کاروباری قرضوں کی گارنٹیز میں اضافہ سعودی سینٹرل بینک کے ذریعے لائسنس یافتہ مالی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کے 13 نئے معاہدوں پر دستخط کرنے کے ساتھ موافق ہے جس نے پچھلے سال کے مقابلے میں اس میں اضافی حصہ ڈالا ہے۔
اس اقدام کے تحت 2020 میں پانچ ہزار 720 درخواستوں کے جواب میں 3.3 بلین ڈالر قرضوں کی گارنٹیز جاری کی گئی جس میں 156 فیصد اضافہ ہوا۔
مملکت کے وژن 2030 کے اصلاحاتی منصوبے میں سعودی معاشی نمو پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔
کفالہ اس مقصد کو اپنے تمام تر اقدامات اور مصنوعات کے ساتھ حاصل کرنے کے لیے جنرل اتھارٹی برائے ایس ایم ایز (منشات) اور نیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ (این ڈی ایف) کے تعاون سے حاصل کرنا چاہتا ہے۔
کفالہ کے چیئرمین ڈاکٹر فہد ابراہیم الشتری نے کہا کہ حج اور عمرہ، تعلیم اور سپلائی چین کے شعبوں میں این ڈی ایف کے تعاون سے سعودائزیشن کو سپورٹ کرنے اور کورونا کی وبا کے معاشی اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے چار اقدامات شروع کیے گئے ہیں۔
مالیاتی پیکج سے تعلیم، سیاحت، تفریح اور ثقافت جیسے شعبوں میں ایس ایم ایز کی حوصلہ افزائی میں مدد ملے گی تاکہ وہ دیگر مالیاتی اداروں کو زیادہ ایس ایم ایز سے نمٹنے کے لیے ضروری فنڈز حاصل کر سکیں۔
واضح رہے کہ سعودی وزارت خزانہ،سعودی صنعتی ترقیاتی فنڈ (ایس آئی ڈی ایف) اور سعودی بینکوں کی مشترکہ کوششوں سے کفالہ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔
بینکوں کی جانب سے صارفین کو 2 ملین ریال تک مالی اعانت کے لیے کفالہ پروگرام کی جانب سے مطلوبہ مالی مدد کے بدلے میں 80 فیصد گارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔
کفالہ پروگرام نے اگست میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو قرضوں کی ضمانت دینے اور کورونا وائرس کے دوران کاروباری اداروں کو ضروری مالی اعانت فراہم کرنے کے لیے قومی ترقیاتی فنڈ کے تعاون سے 450 ملین ریال کے اقدامات کا پیکیج شروع کیا تھا۔

 

شیئر: