Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین کو ہمسایہ خلیجی ممالک کی مزید مالی مدد درکار ہوگی

امریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ ریٹنگ کے تجزیہ کار کا بیان سامنے آیا ہے (فوٹو عرب نیوز)
امریکہ کی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ ریٹنگ کے بحرین کے بارے میں تجزیہ کار ٹوبی آئیلس نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ بحرین کو ممکنہ طور پر اصلاحاتی اقدامات کے باوجود اپنے خلیجی ہمسایہ ممالک کی مزید مالی مدد کی ضرورت ہو گی۔
ٹوبی آئیلس نے کہا کہ تیل کے ایک چھوٹے پروڈیوسر بحرین کو ممکنہ طور پر 2023 کے بعد سے اس کی حمایت کی ضرورت ہو گی۔ انہوں نے فِچ کے تیل کی قیمت کے مفروضے کا حوالہ دیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت نے 2018 میں پانچ سالہ صفر شرح سود پر 10.25 $ بلین ڈالر پیکیج سے بحرین کی کریڈٹ بحران سے بچنے میں مدد کی تھی۔

شیئر: