Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کا امیر کویت کے نام مکتوب 

سعودی سفیر نے کویتی ولی عہد سے ملاقات میں مکتوب پیش کیا ہے۔( فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امیر کویت شیخ  نواف الاحمد الجابر الصباح کو مکتوب ارسال کیا ہے۔  
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان کے مکتوب کا تعلق دونوں برادر ملکوں اور عوام کے گہرے تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی وعالمی حالات حاضرہ سے ہے۔
کویت میں متعین سعودی سفیر سلطان بن سعد بن خالد نے پیر کو نائب امیر کویت و ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے قصر سیف میں ملاقات کرکے مکتوب پیش کیا ہے۔
اس موقع پر ایوان امیری کے وزیر شیخ علی الجراح الصباح اور نائب وزیر برائے امور ایوان امیری  شیخ محمد عبداللہ المبارک الصباح بھی موجود تھے۔ 

شیئر: