Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان میں برطانیہ سے براہ راست آنے والی تمام پروازیں معطل

برطانیہ سے آنے والی پروازوں سے ایئر کارگو کو استثنی دیا گیا ہے ( فوٹو: ٹوئٹر)
سلطنت عمان نے برطانیہ سے آنے والی  تمام براہ راست پروازیں غیرمعینہ مدت کے لیے معطل کردی ہیں۔
عمان کی اعلیٰ کمیٹی نے برطانیہ سے براہ راست آنے والی پروازوں سے ایئر کارگو کو استثنیٰ دیا ہے۔
عمانی خبررساں ادارے کے مطابق عمانی کمیٹی نے ایک پابندی یہ لگائی ہے کہ ’اگر کوئی شخص گذشتہ 14 روز کے دوران برطانیہ گیا ہو یا وہاں سے گزرا ہو تو اسے بھی جمعے کی دوپہر سے غیر معینہ مدت تک عمان آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔‘
عمانی حکام نے بیان میں کہا ہے کہ ’اس پابندی سے عمانی شہری مستنیٰ ہوں گے۔ یہ حکم جمعہ 19 مارچ کی دوپہر سے نافذ العمل ہوگا۔‘
یاد رہے کہ اس سے قبل سلطنت عمان میں کورونا وبا کی اعلیٰ انتظامیہ کمیٹی نے 10 ممالک سے آنے والوں پر پابندی میں توسیع کا فیصلہ کیا تھا۔
ان دس ممالک میں سوڈان، لبنان، جنوبی افریقہ، برازیل، نائجیریا، تنزانیہ، گھانا، گنی، سرالیون اور ایتھوپیا شامل ہیں۔
 

شیئر: