Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں فوجی ہیلی کاپٹر کا حادثہ، 9 اہلکار ہلاک

افغانستان کی وزارت دفاع نے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے کی تصدیق کی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
افغانستان میں حکام کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں نو اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق وزرات دفاع نے  ہیلی کاپٹر کے حادثے کی تصدیق کی ہے۔
وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ میدان وردک میں پیش آنے والے اس حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
بیان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں  ہیلی کاپٹر کے عملے کے ساتھ خصوصی فورس کے اہلکار بھی شامل تھے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق فضائیہ کے ایک ذریعے اور ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو اڑان بھرتے ہوئے ایک راکٹ سے نشانہ بنایا گیا۔
خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان جنگجو فوج کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

شیئر: