Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ڈیجیٹل انوویشن ایوارڈز، فاتحین کا اعلان 25 اپریل کو

ڈیجیٹل ایوارڈ جیتنے والوں کو 80 ہزار سعودی ریال انعام میں دئیے جائیں گے (فوٹو: فری پک)
وزارت کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن کے زیراہتمام ہونے والے پہلے ڈیجیٹل انوویشن ایوارڈز کے فاتحین کے ناموں کا اعلان 25 اپریل کو ہونے والی تقریب میں کیا جائے گا جبکہ اس سے قبل درخواستوں کا عمل پورا کیا جائے گا۔
عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے وزارت ڈیجیٹل انوویشن سینٹر کے جنرل ڈائریکٹر ابراہیم الناصر کا کہنا تھا کہ ’ایوارڈز کا مقصد ڈیجیٹل تحقیق اور محققین کی حوصلہ افزائی کے علاوہ ڈیجیٹل تحقیق اور کاروباری ماڈلز کی ترقی میں شراکت کرنا ہے۔‘
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ’اس سے مارکیٹ کو نئے مواقع دستیاب ہونے میں مدد ملے گی۔‘ تمام کیٹگریز میں کامیابی حاصل کرنے والے پانچ فاتحین کو 80 ہزار سعودی ریال انعام میں دیے جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ایوارڈز کے شراکت داروں کی طرف سے ڈیجیٹل ریسرچ اور تحقیق کرنے والوں کو مختلف قسم کی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔ نجی اور سرکاری شعبے کی جانب سے بہترین ڈیجیٹل تحقیق کو اپنانے کے مواقع بھی موجود ہیں۔ کالج کی سطح پر تعلیم حاصل کرنے یا تسلیم شدہ تحقیقی اداروں میں کام کرنے والے افراد درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔‘
تاہم ساتھ ہی انہوں نے اس شرط کا تذکرہ بھی کیا کہ ’ہر ٹیم کے ارکان کی تعداد یا اس سے زیادہ ہو سکتی ہے تاہم ان میں سے ایک کا سعودی ہونا ضروری ہو گا۔‘
ایم سی آئی ٹی ڈیجیٹل ریسرچ اور ڈویلپمنٹ میں جدت اور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ایوارڈز کے علاوہ دیگر مخلتف تربیتی پروگراموں کا انعقاد بھی کرتا ہے۔

شیئر: