Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہریوں کے لیے ڈیجیٹل شناختی کارڈ کا آغاز کر دیا گیا

موبائل ایپلی کیشن کے لیے کیو آر کوڈ کے استعمال سے معلومات مل سکتی ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں وزارت داخلہ کی جانب سے سعودی شہریوں کے قومی شناختی کارڈ کا  ڈیجیٹل ورژن لانچ کر دیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ جس کی نمائندگی سول سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کرتی ہے، نے "ڈیجیٹل شناخت" کے نام سے اس سروس کا آغاز کیا ہے۔
وزارت داخلہ  کے ابشر پورٹل میں "ابشر انفرادی" سروس کے ذریعے یا  سمارٹ فونز پر ابشر ایپ کے ذریعہ اس سروس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

وزارت داخلہ نے "ڈیجیٹل شناخت" کے نام سے اس سروس کا آغاز کیا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

سرکاری محکموں میں زیادہ موثر طریقے سے کام  کو فروغ دینے اور صلاحیت کار بڑھانے کے لیے یہ آن لائن ابشر سروس متعارف کروائی گئی  ہے۔
اس ابشر سروس سے صارفین کی خدمات بہتر طریقے سے انجام دی جائیں گی جس پر صارفین نے  اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزارت داخلہ میں شہری خدمات  کے ترجمان محمد الجاسر نے کہا کہ شہریوں کی شناخت کے لیے شناختی کارڈ  ساتھ  نہ رکھنے کی صورت میں اس الیکٹرانک شناخت کے ذریعے  شہریوں کی شناخت کی تصدیق میں مدد ملے گی۔

ڈیجیٹل  شناختی کارڈ کی کاپی سمارٹ  فون پر ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

اس سروس کے ذریعہ تمام تفصیلات "انفرادی ابشر" ایپلی کیشن کے لیے کیو آر کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے تما م تفصیلات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی شہری اس سروس کے ذریعے ڈیجیٹل  شناختی کارڈ کی کاپی اپنے سمارٹ  فون پر ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں تاکہ انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر بھی وہ  اسے ہر جگہ  استعمال کر سکیں۔
 

شیئر: