Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سب سے کم توانائی کا استعمال، سعودی ڈیسیینیشن پلانٹ کا گینز ورلڈ ریکارڈ

نیا پلانٹ 2.27 کلو واٹ فی گھنٹہ فی کیوبک میٹر پانی سے چلتا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب کے سلین واٹر کنورژن کارپوریشن (ایس ڈبلیو سی سی) نے دنیا میں سب سے کم توانائی استعمال کرنے والے ڈیسیینیشن پلانٹ کے لیے گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق نیا پلانٹ 2.27 کلو واٹ فی گھنٹہ فی کیوبک میٹر پانی سے چلتا ہے۔
ایس ڈبلیو سی سی نے کہا کہ اس کا مقصد ’ڈیسیالینیشن انڈسٹری میں اپنی عالمی قیادت کو مستحکم کرنا،مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے اپنے منصوبوں کو جاری رکھنا اور اس کے موجودہ اور آئندہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں مقامی مواد کو قابل بنانا ہے۔‘

قومی کیڈرز نےعالمی ریکارڈ کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا(فوٹو ٹوئٹر)

سعودی سرکاری کارپوریشن نے کہا کہ اس نے ڈیزائن کی جدت کو بڑھانے کے لیے اپنی انجینئرنگ اور تحقیقی مہارت پر سرمایہ کاری کی جو کم توانائی استعمال کرتی ہے اورآپریشن اور نقل وحرکت میں زیادہ لچکدار ہے۔
اس کے قومی کیڈرز نےعالمی ریکارڈ کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا جس نے ’آپریشنل کارکردگی کو بڑھایا اور سات مہینوں کے دوران اپنے ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ساتھ توانائی کی کھپت کو بے مثال سطح تک کم کرنے میں حصہ ڈالا ہے۔‘

نیا پلانٹ ماحول دوست ریورس اوسموسس ٹیکنالوجی کے ساتھ کام کرتا ہے(فوٹو ٹوئٹر)

نیا پلانٹ ماحول دوست ریورس اوسموسس ٹیکنالوجی کے ساتھ کام کرتا ہے جس کو سپلائی چین تیار کرنے کے لیے جدید ترین بین الاقوامی سپیسی فیکیشن اور معیار کے ساتھ لاگو کیا گیا ہے۔ ایس ڈبلیو سی سی نے کہا کہ یہ آپریشنل اخراجات کو کم کرتا ہے اور منافع بخش مالی منافع حاصل کرتا ہے۔
ایس ڈبلیو سی سی نے 2019 میں ایک دن میں 5.6 ملین کیوبک میٹر پانی کی پیداوار کے ساتھ سب سے بڑے ڈیسیلینیڈ واٹر پلانٹ کے لیے گینز ورلڈ ریکارڈ جیتا۔ اس نے ایک دن میں اپنے 5 ملین کیوبک میٹر پانی کا 2018 کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

شیئر: