Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجبیل واٹر پلانٹ یومیہ 6 لاکھ مکعب میٹر پانی فراہم کرے گا

تین کمپنیوں کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیےگئے.(فوٹو اخبار 24)
 سعودی عرب میںالجبیل واٹرپلانٹ یومیہ 6 لاکھ مکعب میٹر پانی فراہم کرے گا. وزارت ماحولیات و پانی وزراعت نے  الجبیل واٹر پلانٹ کے تیسرے مرحلے کےلیے تین کمپنیوں کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیے.
اخبار 24 کے مطابق وزیر ماحولیات و پانی و زراعت انجینیئر عبدالرحمن الفضلی نے بتایا کہ الجبیل واٹر پلانٹ کے ٹھیکے سعودی کابینہ کی ہدایت پر دیے گئے ہیں.کابینہ نے حکم جاری کیاتھا کہ نجی اداروں کو قومی منصوبوں میں زیادہ سے زیادہ شریک کیا جائے.
سعودی واٹرکمپنی کے ایگزیکیٹو چیئرمین ڈاکٹر خالد القریشی نے بتایا کہ 55 کمپنیوں نے ٹھیکہ لینے کی خواہش ظاہر کی تھی ان میں سے  19 سعودی کمپنیاں تھیں. سعودی کمپنیوں میں سے دس کا انتخاب کیا گیا پھر 5 مقامی اور 4 بین الاقوامی کمپنیوں پر مشتمل 4 کنسورشیم  میں مقابلہ ہوا- آخر میں ایکوا پاور، الخلیج انویسٹمنٹ اور بوانی فار واٹر اینڈ پاور کنسورشیم کو ٹھیکہ دیا گیا.
ڈاکٹر خالد القریشی  کے مطابق پلانٹ 2020 کی پہلی سہ ماہی میں کام شروع کردے گا. معاہدوں کا دورانیہ 25 برس مقرر کی گیا ہے. اس پلانٹ سے  مشرقی ریجن، ریاض ریجن اور قصیم ریجن کے باشندوں کو فائدہ ہوگا.
انہوں نے کہا کہ واٹر پلانٹ کی تیاری میں 40 فیصد تعمیراتی سامان اور 50 فیصد افرادی قوت اندرون ملک سے حاصل کی جائے گی. ایسا ابتدائی 5 سالوں میں ہوگا پھر باقی ماندہ بیس برس کے دوران پلانٹ پر کام کرنے والے 70 فیصد سعودی ہوں گے.

شیئر: