Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جدہ کی مشہور مارکیٹ بند

جدہ میونسپلٹی نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر الزہرا محلے میں واقع شہر کی مشہور مارکیٹ کو بند کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نیو جدہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’شہر کے سب سے مشہور کھلے بازار میں احتیاطی تدابیر کی سنگین خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں‘۔
’میونسپلٹی ٹیم نے اس سے پہلے مارکیٹ کی انتظامیہ سمیت دکانداروں کی توجہ دلائی تھی کہ کورونا وائرس کے انسداد کے لیے جاری ہدایات کی پابندی کی جائے‘۔
’تاہم وہاں ایس او پیز کی صریح اور سنگین خلاف ورزیاں جاری رہیں جس کے باعث پوری مارکیٹ کو بند کردیا گیا‘۔
’مارکیٹ میں آنےجانے کے تمام راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں اور دکانداروں کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے لیے طلب کیا گیا ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’ایس او پیز کی پابندی تمام متعلقہ اداروں، شعبوں اور دکانوں سمیت صارفین پر بھی ضروری ہے‘۔
’جہاں کہیں بھی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کی جائے گی وہاں کسی قسم کی رعایت کے بغیر کارروائی ہوگی‘۔

شیئر: