Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ریاض میں آئل ریفائنری  پر ہونے والے ڈرون حملے کی شدید مذمت‘

حوثیوں کی جانب سے آئل ریفائنری کو نشانہ بنائے جانے کے بعد دنیا بھر سے حملے کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے (فوٹو: عرب نیوز)
پاکستان کے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مشرق وسطیٰ طاہر محمود اشرفی نے ریاض میں آئل ریفائنری  پر ہونے والے ڈرون حملے کی مذمت کی ہے۔
طاہر محمود اشرفی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں حوثیوں کی جانب سے آئل ریفائنری کو نشانہ بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
انہوں نے لکھا ’دہشت گرد کارروائیوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا جائے۔‘
یاد رہے حوثی باغیوں کے ڈرون نے جمعے کی صبح دارالحکومت ریاض میں آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا تھا جس سے آگ لگ گئی تھی۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق حملے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تھی اور تیل کی سپلائی بھی متاثر نہیں ہوئی تھی۔
حملے کے بعد او آئی سی، جی سی سی، عالمی برادری اور عرب ممالک کی جانب سے اس کی شدید مذمت کی گئی اور حملے کو بزدلانہ اور تخریبی کارروائی قرار دیا گیا ہے جبکہ دیگر ممالک کی طرف سے بھی حملے کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

شیئر: