Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتحادی افواج کے فضائی حملوں میں حوثیوں کے کئی ٹھکانے تباہ

عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے صنعا کے علاوہ الحدیدہ اور عمران میں بھی حوثیوں کے اہداف پر بمباری کی ہے (ایس پی اے)
عرب اتحادی افواج نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے فوجی اہداف پر حملے کیے ہیں اور ان میں حوثیوں کے بیلسٹک میزائلوں اور فوجی ساز و سامان کے گوداموں کو نشانہ بنایا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے صنعا کے علاوہ الحدیدہ اور عمران میں بھی حوثیوں کے اہداف پر بمباری کی ہے۔
عرب اتحاد نے یہ فضائی حملے سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر خمیس مشیط کی جانب حوثی ملیشیا کے ڈرون حملے کے ایک روز بعد کیے ہیں۔
اتحادی افواج  نے کہا ہے کہ ’حوثی ملیشیا نے سعودی عرب میں سرکاری تنصیبات، نجی املاک اور شہری آبادی کو ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے.‘
’سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے ان میں سے بہت سے ڈرونز اور میزائلوں کو فضا ہی میں تباہ کر دیا ہے.‘
 

شیئر: