Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ایئر فورس کے ہیرو کا شکریہ‘ ٹوئٹر پر سعودی ٹرینڈ

ٹوئٹر صارفین کے مطابق ’سعودی فضائیہ ملک کی سرحدوں کی اولین محافظ ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
ٹوئٹر صارفین نے سعودی ایئر فورس کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ہیش ٹیگ ’ایئر فورس کے ہیرو کا شکریہ‘ جاری کیا ہے جو سعودی عرب میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹوئٹر صارفین نے ملک کی سرحدوں کی حفاظت، سرکاری تنصیبات، نجی املاک اور شہریوں کی جان ومال کی سلامتی کے لیے ایئر فورس کی خدمات کو سراہا ہے۔
ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ ’سعودی فضائیہ کے ہیرو حوثی ملیشیا کے مذموم عزائم کے سامنے دیوار بنے ہوئے ہیں‘۔
واضح رہے کہ سعودی فضائیہ نے حوثی ملیشیا کے ڈرون اور میزائل گراتے ہوئے ان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔
گذشتہ روز راس تنورہ اور ظہران میں تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش بھی ناکام بنا کر ثابت کر دیا ہے کہ سعودی عرب اپنی دفاع کی تمام صلاحیتیں رکھتا ہے۔
ٹوئٹر صارفین نے سعودی فضائیہ کی مستعدی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ’سرحدوں پر موجود ہمارے ہیرو ہر وقت چوکنا ہیں۔‘
حوثی باغیوں کی طرف سے ڈرون اور میزائل داغنے کی اندھا دھند کوششیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ یمن پر قابض یہ گروہ انتشار کا شکار ہوچکا ہے۔
ہیش ٹیگ کے تحت ٹویٹ کرنے والے صارفین نے ملک کی سلامتی اور فضائیہ کے ہیروز کے لیے دعائیں کی ہیں۔
ٹوئٹر صارف انمار الحائلی نے ٹویٹ کی ہے کہ ’اللہ سے دعا ہے کہ ہمارے ملک کی حفاظت فرمائے اور ان جوانوں کی حفاظت کرے جو ملک کی سلامتی پر مامور ہیں۔‘
سارہ بن قائد نے لکھا ہے کہ ’جب معاملہ حرمین کی سرزمین کی حفاظت کا ہو تو ہم سب آہنی دیوار بن  کر اس پر قربان ہوتے ہیں۔‘
وطنی الحبیب نامی اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ ’ہم ڈرون نہیں بھیجتے، ہم اپنے شاہینوں کو بھیجتے ہیں۔‘
احمد سویعد نے ٹویٹ کی ہے کہ ’سعودی فضائیہ ملک کی سرحدوں کی اولین محافظ ہے۔‘

شیئر: