Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے قانون سے پہلے نکلوایا گیا خروج و عودہ استعمال ہو سکتا ہے؟

سفر کے لیے کارآمد خروج وعودہ ویزا درکار ہوتا ہے ( فوٹو: جوازات ٹوئٹر)
سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے لیے اقامہ اور رہائشی قوانین واضح ہیں جن پر عمل کرنا سب کے لیے لازمی ہے۔ آجر اور اجیر کے حوالے سے بھی قوانین موجود ہیں ان سے آگاہی ضروری ہے۔
 ایک شحص نے پوچھا ہے کہ سعودی عرب میں 14 مارچ 2021 سے نئے قانون محنت نافذ ہونے سے قبل خروج وعودہ لگوایا تھا جس کی مدت ابھی باقی ہے، معلوم یہ کرنا ہے کہ نئے نظام کے نفاذ سے پہلے سے حاصل کیا گیا خروج وعودہ  استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 جوازات کا کہنا تھا کہ امیگریشن قانون کے مطابق مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کو چھٹی پر جانے کے لیے کارآمد خروج وعودہ ویزا درکار ہوتا ہے جبکہ دوسری شرط جانے کے لیے سفری ذریعے کا کنفرم ٹکٹ ہے۔ اس کےعلاوہ جس ملک روانہ ہونا ہے وہاں کے قواعد کو مدنظر رکھا جائے۔ 
جوازات کی جانب سے اس وضاحت کا مطلب ہے کہ نئے نظام کے نفاذ کے بعد خروج وعودہ پرجانے والوں کے لیے کسی قسم کی کوئی بندش نہیں۔ نیا نظام معاہدہ ملازمت سے متعلق ہے۔
ایک شخص نے دریافت کیا ہے کہ ’اقامہ کی مدت ختم ہونے کے بعد خروج نہائی ویزا کب تک کارآمد رہتا ہے۔ کیا اقامہ کی مدت ختم ہونے پرخروج نہائی ویزے پر سفر کرنا ممکن ہے۔
جوازات کا کہنا ہے کہ خروج نہائی پر جانے والوں کو ساٹھ دن کی مہلت ہوتی ہے اس دوران وہ سفر کر سکتے ہیں۔  
مقررہ مہلت کے فوری بعد جرمانہ ادا کرنا ہوتا ہے۔ ساٹھ دن کی مدت کے دوران کسی قسم کا جرمانہ نہیں۔ اگرچہ اقامہ کی مدت ختم بھی ہو گئی ہو۔ 
واضح رہے اقامہ کی مدت سے خروج نہائی یعنی فائنل ایگزٹ پر جانے والوں کا کوئی تعلق نہیں کیونکہ خروج نہائی ویزہ مستقل طور پر وطن جانے والوں کے لیے ہوتا ہے۔

فائنل ایگزٹ اسٹمپ ہونے کے ساتھ  سسٹم میں فائل عارضی طور پر بند ہو جاتی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

فائنل ایگزٹ ویزا سٹیمپ ہونے کے ساتھ ہی سسٹم میں فائل عارضی طورپر بند کردی جاتی ہے جب کارکن  امیگریشن مراحل کے بعد مملکت سے چلا جاتا ہے تو اس صورت میں اس کی فائل مستقل طورپر بند ہو جاتی ہے۔ 
خروج نہائی ویزا اقامےکی مدت کے آخری دنوں میں بھی حاصل کیاجاسکتا ہے تاہم اقامہ کی مدت ختم ہونے کے بعد خروج نہائی ویزا نہیں لگایا جا سکتا۔ 
ایک شخص کا سوال ہے کہ فیملی ڈرائیور جو کہ انڈیا میں ہے کا اقامہ تجدید کرنا چاہتا ہوں مگر سسٹم اسے قبول نہیں کرتا جبکہ وہاں سے آنے والی پروازیں بند ہیں۔
جوازات کا کہنا تھا کہ بعض اوقات سسٹم میں مشکل پیش آئے تو جوازات کے ’ابشر‘ پورٹل پر ’رسائل و الطلبات ‘ کا آپشن موجود ہے۔ جومشکل درپیش ہے اس کا سکرین شاٹ لے کررسائل والطلبات کے سیکشن کو ارسال کیا جائے جہاں موجود اہلکار مسئلے کو حل کریں گے۔ 
واضح رہے جوازات کی آن لائن سروس ابشر کے پورٹل پر ’رسائل والطلبات‘ کا آپشن ایسی ہی مشکلات کے حل کےلیے جاری کیا گیا ہے۔ جوازات کے اہلکار موصول ہونے والی درخواست کا مطالعہ کرکے ضروری کارروائی کرتے ہیں۔ 

شیئر: