Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بشریٰ انصاری کو ستارہ امتیاز اور مولانا طارق جمیل کے لیے پرائڈ آف پرفارمنس

مولانا طارق جمیل بھی ان شخصیات میں شامل ہیں جن کو تمغہ حسن کارکردگی دیا گیا ہے۔ (فوٹو: پی ٹی وی)
یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد میں سول انعامات تقسیم کیے گئے ہیں۔
منگل کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے صوفیانہ کلام گانے والی گلوکارہ عابدہ پروین کو نشان امتیاز سے نوازا جبکہ بشریٰ انصاری اور طلعت حسین کو ستارہ امتیاز دیا گیا، جبکہ 44 افراد کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔
جن میں علی ظفر، ہمایوں سعید، صائمہ شاہ (ریشم)، نعمت اللہ الیاس (نعمت سرحدی) سمیت دیگر اداکاروں اور اداکاراؤں کو بھی انعامات دیے گئے جن میں پشتو گلوکارہ مہ جیبن قزلباش  بھی شامل تھیں، ان کا ایوارڈ ان کے بیٹے نے وصول کیا۔
ادب کے میدان میں شاعر احمد فراز کو نشان امتیاز دیا گیا جبکہ آرٹ کے میدان میں اعلیٰ خدمات انجام دینے پر صادقین، ڈاکٹر جمیل جالبی سمیت چھ شخصیات کو نشان امتیاز دیا گیا۔

ہمایوں سعید کو پرائڈ آف پرفارمنس دیا گیا (فوٹو: ٹوئٹر، شوبز نیوز)

جبکہ ادبی خدمات پر اباسین یوسفزئی اور مرزا اطہر بیگ سمیت دیگر افراد کو پرائڈ آف پرفارمنس دیا گیا۔ صدارتی تمغہ حسن کارکردگی ایوارڈ وصول کرنے میں شوبز سے وابستہ کئی دوسرے افراد بھی شامل ہیں۔

اداکارہ ریشم نے تقریب میں اپنا ایوارڈ وصول کیا (فوٹو: ٹوئٹر، شوبز نیوز)

 اداکارہ سکینہ سموں، گلوکار کرشن جی، گلوکارہ حنا نصر اللہ، موسیقار دریان خان، موسیقار ذوالفقار علی، آرٹسٹ ڈاکٹر عبدالقدوس عارف، لکھاری سرمد صہبائی، لکھاری ماہتاب محبوب، مرزا اطہر بیگ، اباسین یوسف زئی اور تاج جویو سمیت دیگر افراد نے بھی ایوارڈ وصول کیے۔

شیئر: