Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے اچھے تعلقات کے لیے تیار ہیں: حوثی ترجمان

امن معاملات اقوام متحدہ کے تحت ہوں گے- (فوٹو عرب نیوز)
حوثیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام  نے کہا ہے کہ ملیشیا سعودی عرب کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق محمد عبدالسلام  نے کہا ہے کہ عمانی ثالث کو سعودی امن فارمولے پر اپنے خیالات سے آگاہ کر دیا ہے۔
22 مارچ کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے یمن میں بحران کے خاتمے کے لیے نئے امن فارمولے کا اعلان کیا تھا-
فیصل بن فرحان نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ یمن کے تمام علاقوں میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں جنگ بندی بھی سعودی فارمولے میں شامل ہے-
سعودی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا تھا کہ عرب اتحاد برائے یمن سعودی عرب کی قیادت میں الحدیدۃ بندرگاہ  کی ناکہ بندی میں تخفیف کرے گا اور بندرگاہ سے ہونے والی ٹیکس آمدنی  سینٹرل بینک کے مشترکہ اکاؤنٹ میں جمع ہوگی جبکہ صنعا ہوائی اڈہ  متعدد علاقائی اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے بحال کر دیا جائے گا-
سعودی وزیر نے توجہ دلائی تھی کہ سعودی امن فارمولے کے تحت یمنی بحران ختم کرانے کے لیے ازسر نو سیاسی مذاکرات ہوں گے اور حوثیوں سے فارمولے کی منظوری ملتے ہی جنگ بندی پر عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔
یمن میں متعین سعودی سفیر محمد آل جابر نے  الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں جنگ بند کرانے سے متعلق سعودی امن فارمولے کے بارے میں حوثیوں سے مثبت اشارے ملے ہیں- 
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: