Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل باجوہ سے سعودی بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی بری افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر نے ملاقات کی ہے۔
پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جمعرات کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سعودی بری افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر کے درمیان ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچپسی کے امور سمیت دونوں ممالک کے درمیان دفاع، سکیورٹی اور فوجی تربیت کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی بری افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر نے خطے میں اور خصوصاً  افغان امن عمل میں پاکستان آرمی کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔
پاکستان کے آرمی چیف نے سعودی بری افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان آرمی سعودی عرب کے ساتھ قریبی برادرانہ تعلقات کی قدر کرتا ہے۔

شیئر: