Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریکروٹنگ ایجنسی کے ملازمین کے لیے ویکسین لازمی

مقررہ تاریخ کے بعد ملازمین کو ہرہفتہ پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت افرادی قوت نے یکم شوال سے ریکروٹنگ ایجنسیوں پر ویکسین کی پابندی لگا دی ہے۔ 
وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ ’جزوقتی گھریلو ملازم فراہم کرنے والی تمام ریکروٹنگ ایجنسیوں اور کمپنیوں پر کورونا ویکسین کی پابندی لگائی گئی ہے۔ یکم شوال 1442ھ مطابق 13 مئی 2021 سے نفاذ ہوگا- 
اخبار 24 کے مطابق وزارت افرادی قوت نے توجہ دلائی ہے کہ اگر 13 مئی 2021 سے کسی ریکروٹنگ ایجنسی یا کمپنی کا کوئی کارکن یا ملازمہ ویکسین کے بغیر پایا گیا تو اسے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔‘
’اس کے علاوہ ویکسین لگوانے تک ہر ہفتے پی سی آر رپورٹ پیش کرنا ہوگی اور اس کا خرچ متعلقہ ایجنسی یا کمپنی کے ذمے ہوگا-‘

 ویکسین کی پابندی کورونا وبا کی تازہ صورت حال کو مدنظررکھتے ہوئے لگائی گئی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

یہ  پابندی سعودی عرب میں کورونا وبا کی تازہ صورت حال کو مدنظر رکھ کر لگائی گئی ہے- سعودی حکومت چاہتی ہے کہ مقامی شہری اور مقیم غیرملکی صحت و سلامتی کے ساتھ رہیں- کورونا وبا مزید نہ پھیلے- وائرس پھیلنے کے تمام راستے بند ہوجائیں- ایسی سرگرمیاں جہاں سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ممکن نہ ہو ان سے متعلق افراد پر ویکسین کی پابندی لگائی جارہی ہے-  

شیئر: