Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی کے اضافی بل کی شکایت اور قسط کی سہولت کیسے حاصل کریں؟

اگر کسی صارف کو یہ شکایت ہے کہ اس کا بل غیرمعمولی طورپر زیادہ آتا ہے تو اس صورت میں بجلی کمپنی کو شکایت کی جاسکتی ہے:فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب میں بجلی کے سمارٹ میٹروں کی تنصیب کا بڑا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ سمارٹ میٹروں کے حوالے سے صارفین کا کہنا ہے کہ ان سے بجلی کے بل میں سہولت ہوئی ہے جبکہ اس سے قبل میٹرریڈنگ کا ایک دشوار مرحلہ ہوا کرتا تھا۔ 
سعودی الیکٹریکل کمپنی ماضی میں 500 سو ریال بجلی کا بل جمع ہونے کی صورت میں کنکشن کاٹ دیا کرتی تھی تاہم اس حد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ 
نئے میٹروں کی تنصیب کے بعد سے گزشتہ برس سعودی بجلی کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ صارفین جن کے بجلی کے بل ایک ہزار ریال سے زائد یا تین ماہ کے بل مسلسل جمع ہو جانے صورت میں کنکشن کاٹ دیا جاتا ہے اور وہ اس وقت تک بحال نہیں کیا جاتا جب تک بل ادا نہ کیا جائے۔ 
بجلی کمپنی نے بلوں کی عدم ادائیگی کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ایسے صارفین جن کے کنکشن کاٹے جاتے ہیں وہ اگر یکمشت بل ادا نہ کریں تو اس صورت میں انہیں یہ سہولت دی جاتی ہے کہ سابقہ بل کا پچاس فیصد ادا کرنے کے بعد کنکشن بحال کر دیا جاتا ہے ۔ 
قسط کی سہولت 
سابقہ بلوں کی ادائیگی میں دشواری کے پیش نظر محکمہ بجلی نے قسطوں کی سہولت فراہم کی ہے اس حوالے سے محکمہ کے ٹوئٹر اکاونٹ پر کہا گیا ہے کہ وہ صارفین جن کے سابقہ بل جمع ہوتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ بجلی کے محکمہ کی ویب سائٹ پر بلوں کو قسطوں کی صورت میں ادائیگی کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ 
بل کی ادائیگی کے بعد کیا کریں 
اگر بجلی کا کنکشن بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کاٹا گیا ہے اس صورت میں بل ادا کرنے کے بعدقریبی بجلی کے زونل آفس سے رجوع کرکے انہیں بل کی رسید جمع کرائیں۔ 
بجلی کمپنی کے مشترکہ ٹیلی فون نمبر 920001100 پر کال کرکے دوبارہ بجلی بحال کرنے کی درخواست کریں۔  
اضافی بل کی شکایت 
اگر کسی صارف کو یہ شکایت ہے کہ اس کا بل غیرمعمولی طورپر زیادہ آتا ہے تو اس صورت میں بجلی کمپنی کو شکایت کی جاسکتی ہے جس کےلیے مشترکہ ٹیلی فون نمبر جو اس سےقبل بیان کیا گیا ہے پر کال کرکے اپنے بل کے بارے میں معلوم کیاجاسکتا ہے۔ 
بجلی میٹر کی رجسٹریشن 

سعودی الیکٹریکل کمپنی ماضی میں 500 سو ریال بجلی کا بل جمع ہونے کی صورت میں کنکشن کاٹ دیا کرتی تھی تاہم اس حد میں اضافہ کر دیا گیا ہے: فوٹو فری پکس

سعودی الیکٹریک کمپنی کی جانب سے صارفین کی سہولت اور مکان مالکان کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے بجلی کے میٹروں کو کرایہ دار کے نام رجسٹرکرنے کی سہولت بھی شروع کی ہوئی ہے۔ 
میٹرکو کرایہ دار کے نام سے رجسٹرکرنے کےلیے سعودی الیکٹریکل کمپنی کی ویب سائٹ  www.se.com.sa  کے علاوہ کسی بھی زونل دفتر میں جاکر میٹر کواپنے نام پررجسٹر کرایا جاسکتا ہے۔
میٹر کی رجسٹریشن سے یہ سہولت ہوتی ہے کہ جس کے نام بجلی کے میٹرہوتا ہے وہ بل ادا کرنے کا ذمہ دار ہے اگر کرایہ دار دوسری جگہ منتقل ہوتا ہے تو اس کا بجلی کا اکاونٹ وہاں ٹرانسفرکردیاجاتاہے۔ 
فکسڈ بلنگ کی سہولت 
بجلی کمپنی کی جانب سے ماہانہ فکسڈ بل کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جس کے تحت اوسط بجلی کا بل ہر ماہ ادا کیاجائے گا اور سال کے آخر میں اگر بجلی کمپنی کی جانب رقم نکلتی ہے تو اسکا حساب آئندہ بل میں کرلیا جاتا ہے اگر صارف کی جانب رقم ہوتی ہے تو وہ بھی آئندہ بل میں شامل کر لی جاتی ہے۔ 
فکسڈ بلنگ سے موسم گرما میں جبکہ زیادہ بجلی استعمال ہوتی ہے کے دوران اضافی بل ادا کرنے پر کوفت نہیں ہوتی جبکہ موسم سرما میں جب بجلی کا خرچ کم ہوتا ہے تو ادا کیا گیا اضافی بل ایڈجسٹ ہو جاتا ہے۔ 
ادائیگی کے باوجود بجلی بحال نہ ہونے پر کیا کریں؟ 

یٹر کی رجسٹریشن سے یہ سہولت ہوتی ہے کہ جس کے نام بجلی کے میٹرہوتا ہے وہ بل ادا کرنے کا ذمہ دار ہے اگر کرایہ دار دوسری جگہ منتقل ہوتا ہے تو اس کا بجلی کا اکاونٹ وہاں ٹرانسفرکردیاجاتاہے۔: فوٹو عرب نیوز

بجلی کمپنی کا کہنا ہے کہ ایسے صارفین جو شہری علاقوں میں مقیم ہیں انکے بجلی کے بل ادا کیے جانے کے تین گھنٹے کے اندر بجلی بحال کرنا لازمی ہے جبکہ دور دراز علاقوں کے صارفین کے لیے پانچ گھنٹے کی انتہائی حد مقرر کی گئی ہے۔ 
ہرجانے کا اصول  
بجلی کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہری علاقوں میں رہنے والے صارفین کےلیے انتہائی حد جو کہ تین گھنٹے ہے کہ اندر بجلی بحال نہ ہونے کی صورت میں انہیں 75 ریال فی گھنٹہ کے حساب سے تاخیر پرہرجانہ ادا کیا جائے گا تاہم اسکا مطالبہ صارفین کی جانب سے کیاجانا لازمی ہے۔ 

شیئر: