Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب ممالک کیجانب سے مملکت پر حملوں کی مذمت

دہشتگردحوثیوں کے حملے عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں(فوٹو،سبق)
عرب ممالک کی جانب سے سعودی عرب پر حوثیوں کی دہشتگرانہ حملوں پرسخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ خلیح تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نایف مبارک الحجرف نے کہا سعودی عرب کی جانب سے یمن مسئلے کے لیے جامع حل کی پیش کرنے کے بعد اس طرح کے حملے یہ حوثی دہشتگرد ملیشیا بین الاقوامی برادری کے لیے واضح چیلنج کے عکاس ہیں‘۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ڈاکٹر الحجرف نے مزید کہا حوثیوں کی جانب سے دہشتگردانہ کارروائیوں کے تسلسل کودیکھتے ہوئے عالمی برادری کو چاہئے کہ دہشتگردوں کے خلاف ٹھوس اور فوری اقدامات کیے جائیں۔
 اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد العثیمین نے بھی اپنے بیان میں حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے شہر جازان، نجران اور دیگر علاقوں کو نشانہ بنانے کے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

جازان اور نجران یونیورسٹی کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی(فوٹو، اخبار 24 )

بحرین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے مملکت پردھماکہ خیز ڈرون سے حملہ عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
بحرینی وزارت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ سعودی عرب اس حوالے سے اپنی حمایت اور شہری آبادی کے تحفظ کے لیے جو اقدامات کرے ہم اس کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔
امارات نے بھی مملکت پر حوثیوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے خطے میں قیام امن کے منافی اقدام قرار دیا۔
اماراتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشتگرد حوثی ملیشیا کی جانب سے کیے جانے والے حملوں سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ دہشتگرد عالمی برادری کے قوانین کو کسی خاطرمیں نہیں لاتے۔
حوثیوں کی جانب سے ان حملوں کے بعد عالمی کمیونٹی کو چاہئے کہ وہ فوری اور ٹھوس اقدامات کرے تاکہ حوثیوں کے حملوں سے شہری آبادی اور توانائی کی تنصیبات کو نقصان پہنچانے سے روکا جاسکے۔
واضح رہے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے مملکت پردھماکہ خیز ڈرون کے ذریعے متعدد حملے کیے گئے جن میں جازان میں تیل تنصیبات کے ڈپو اور جازان و نجران کی جامعات کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم سعودی شاہی فضائیہ اور اتحادی فورسز کی بروقت کارروائی سے ان حملوں کو ناکام بنادیا گیا۔

شیئر: