آج بھی گرد و غبار کے ساتھ گرمی کی لہر جاری
’جدہ سمیت الخرمہ، المویہ، تربہ اور رنیہ میں شام 6 مطلع گرد آلود رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج منگل کو بھی ملک کے بیشتر شہروں میں گرمی کی لہر کے ساتھ گرد و غبار کا طوفان رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، مشرقی ریجن، قصیم اور نجران میں گرد کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’جدہ سمیت الخرمہ، المویہ، تربہ اور رنیہ میں شام 6 مطلع گرد آلود رہے گا‘۔
’مدینہ منورہ میں بدر، وادی الفرع، المہد، خیبر اور ینبع میں بھی شام 6 بجے تک حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ریاض ریجن کے بیشتر شہروں کے علاوہ مشرقی ریجن اور قصیم گرد وغبار سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے جہاں بعض علاقوں میں حد نگاہ ایک کلو میٹر تک محدود ہوگی‘۔