Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں ایجوکیشن لائسنس کیسے حاصل کریں، فیس کیا ہے؟

 وزارت تعلیم پروفیشنل لائسنس کے حوالے سے سختی کررہی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں وزارت تعلیم و تربیت نے کہا ہے کہ ایجوکیشن لائسنس کے امتحان کےلیے فیس 250 درہم مقرر کی گئی ہے۔ یہ مقررہ زمروں میں سے کسی ایک کے امتحان پر ہر بار وصول کی جائے گی جبکہ تمام امتحانات دہرانے پر بھی یہی فیس لی جائے گی۔ 
الامارات الیوم کے مطابق وزارت تعلیم و تربیت پروفیشنل لائسنس کے حوالے سے سختی کررہی ہے۔
امارات نے پابندی لگائی ہے کہ آئندہ سال سے ایجوکیشن سے تعلق رکھنے والے ہر شخص کو ایجوکیشن پروفیشن لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔ اساتذہ، پرنسپل، ایچ ایم اور ان کے نائبین سب کو لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔ اس کا مقصد پیشہ ورانہ لیاقت کا معیار بلند کرنا ہے۔
وزارت تعلیم و تربیت نے یہ پابندی بھی لگائی ہے کہ ایجوکیشن لائسنس امتحان دینے والوں کے سرٹیفکیٹ چیک کیے جائیں گے۔ یہ دیکھا جائے گا کہ آیا امیدوار کے سرٹیفکیٹ منظور شدہ اداروں سے ہیں یا نہیں۔ 
امیدواروں کو ایجوکیشن پروفیشن امتحان کے لیے دس نکاتی کارروائی کرنا ہوگی اور اپنا اکاؤنٹ قائم کرنا ہوگا۔
آن لائن درخواست دینا اور فیس کی ادائیگی کی کارروائی کرنا ہوگی۔ دستاویزات اور سرٹیفکیٹ کی چھان بین ہوگی۔ ضرورت پڑنے پر ادارہ امیدوار کے ساتھ مراسلت کرے گا۔ متعلقہ اہلکار امارات کے کلچرل اتاشی اور بیرون ملک سفارتخانوں سے رابطے کرکے ڈگریوں کی چھان بین کرے گا۔ 

تعلیم کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کو پروفیشن ٹیسٹ دینا ہوگا۔(فوٹو ٹوئٹر)

وزارت تعلیم و تربیت نے اپنی ویب سائٹ پر یہ بھی کہا کہ اگر کوئی شخص کوئی ایک امتحان دینا چاہتا ہو یا انفرادی کارکردگی کا رزلٹ حاصل کرنا چاہتا ہو تو اس سے سو درہم فیس لی جائے گی۔ اسے سرٹیفکیٹ کی منظوری کی کارروائی  بھی کرنا ہوگی۔ 
وزارت کا کہنا ہے کہ تعلیم کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کو پروفیشن ٹیسٹ دینا ہوگا۔ ان میں لائبریرین، لیباریٹری سیکریٹری، معذوروں کےامور کا سپیشلسٹ، پروفیشنل اکیڈمک گائیڈ، معاون ٹیچر، پرنسپل، وائس پرنسل اور ایچ ایم کا پروفیشنل لائسنس حاصل کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

شیئر: