Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ترسیل زر کی برانچ لوٹنے کی کوشش، ملزمان گرفتار 

ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے ترسیل زر کی ایک برانچ کو لوٹنے کی کوشش کرنے والے دو مقامی شہریوں کو گرفتار کیا ہے دونوں عمر کے دوسرے عشرے میں ہیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کے ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ ملزمان نے ایک بینک کے ماتحت ترسیل زر کے سینٹر میں گھس کر تجوریاں توڑنے کی کوشش کی تھی۔
ملزمان نے ایک انڈین شہری کے ساتھ مار پیٹ کی جبکہ سیکیورٹی اداروں کو گمراہ کرنے کے لیے سی سی کیمرے بھی ناکارہ بنانے کی کوشش کی۔
ترجمان نے بتایا کہ مقامی پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ابتدائی قانونی کارروائی کرکے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

شیئر: