Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترک صدر اردوغان نے مرکزی بینک کے نائب گورنر کو بھی برطرف کر دیا

جینتاکایا استنبول سٹاک ایکسچینج میں تجربہ کار بینکر تھے جنہوں نے مرکزی بینک میں 2019 میں کام کی شروعات کی تھی۔ فائل فوٹو: روئٹرز
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے مرکزی بینک کے سربراہ کو ملازمت سے فارغ کرنے کے کچھ دن بعد ہی بینک کے ڈپٹی گورنر کو بھی عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مراٹ جینتاکایا استنبول سٹاک ایکسچینج میں تجربہ کار بینکر تھے جنہوں نے مرکزی بینک میں 2019 میں ملازمت کا آغاز کیا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق تجربہ کار بینکر مراٹ جینتاکایا استنبول سٹاک ایکسچینج میں کام کرتے تھے اور 2019 میں انہوں نے مرکزی بینک میں ملازمت کا آغاز کیا تھا۔
فنانشل ٹائمز نے ملک کے سرکاری گزیٹ میں شائع ہونے والے صدارتی حکام نامے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ مراٹ جینتاکایا کو منگل کو آدھی رات کے بعد برخاست کیا گیا۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق مصطفیٰ دمن جو مراٹ کی جگہ مرکزی بینک کا نائب گورنر مقرر کیا گیا ہے جو امریکی ملٹی نیشنل انویسٹمنٹ  بینکنگ کمپنی کے سابق رکن رہ چکے ہیں۔
اس سے قبل 20 مارچ کو مرکزی بینک کے اصلاح پسند گورنر ناصی اگبل کو برطرف کر دیا گیا تھا جس سے عالمی منڈی میں حیرت کی لہر دوڑ گئی تھی۔
ترک صدر نے مرکزی بینک کے سربراہ ناصی اگبل کو افراط زر کی شرح 16 تک پہنچنے پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
ترک صدر نے سنہ 2019 کے وسط سے لے کر اب تک مرکزی بینک کے تین سربراہان کو ان کے عہدوں سے اچانک برطرف کیا۔
 

شیئر: