Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی اور وسطی علاقوں میں سردی کی لہر، ریاض اور مدینہ میں گرد آلود ہوائیں

سب سے زیادہ درجہ حرارت 37 سینٹی گریڈ مکہ میں رہے گا، فوٹو عرب نیوز)
ماہر موسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے توقع ظاہر کی ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو سعودی عرب کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں سردی کی لہر ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’سردی کی لہر علاقے میں آمد رفتہ رفتہ ہو رہی ہے تاہم ہفتہ اور اتوار کو یہ اپنے عروج پر ہوگی‘۔
’مشرقی ریجن میں غیر متوقع اور بے موسم کی سردی کے دوران جمعہ اور ہفتہ کے روز درجہ حرارت 10 سینٹی گریڈ تک ہوگی‘۔
دوسری طرف سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے بدھ  31 مارچ کو موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے پیشگوئی جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ حائل، الجوف اور حدود شمالیہ کے مختلف مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود  رہنے کا امکان ہے۔ کہیں کہیں بارش ہوگی اور تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔ 
قومی مرکز نے توقع ظاہر کی کہ ریاض، مدینہ منورہ، قصیم کے مختلف مقامات  اور مشرقی ریجن کے شمالی علاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چلیں گی۔ 
بیان میں مزید کہا گیا کہ بدھ کو سعودی عرب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 37 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور سب سے کم درجہ حرارت 10 سینٹی گریڈ طریف میں ہوگا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق بحیرہاحمر میں ہواؤں کا رخ جنوب مغرب سے مغرب کی جانب ہوگا۔ فی گھنٹہ رفتار  15 تا  30 کلو میٹر ہوگی۔ لہریں ڈھائی میٹر تک اونچی اٹھیں گی۔ 
جہاں تک خلیج عرب کا تعلق ہے تو اس میں ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے مغرب کی جانب ہوگا فی گھنٹہ رفتار 20 تا  35 کلو میٹر ہوگی جبکہ  لہریں ڈیڑھ میٹر تک اونچی رہیں گی۔

شیئر: