اسلام آباد.. دفتر خارجہ نے پیر کو افغان نائب سفیر عبدالناصر کو طلب کرکے پاکستانی چیک پوسٹوں پر سرحد پار ہونے والے دہشت گرد حملے پر شدید احتجاج کیا ہے۔دفتر خارجہ نے دہشت گرد حملے اور پاک فوج کے 5 اہلکاروں کی ہلاکت پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔دفترخارجہ نے افغان نائب سفیر عبدالناصر سے کہا کہ حکومت افغان واقعہ کی مکمل تحقیقات کر ائے اور نتائج سے آگاہ کیا جائے۔دریں اثناءزیراعظم نواز شریف نے مہمند ایجنسی میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد سمجھتے ہیں کہ وہ قوم کے عزم کو کمزور کر لیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہ آپریشن ردالفساد اندرون و بیرون ملک سرگرم ہر دہشت گرد کے خلاف ہے۔ دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔پاکستان کے دشمنوں اور ان کی سوچ کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔