Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ریکارڈ 728 نئے کیسز، آٹھ اموات

چھ  ماہ بعد اب نئے کیسز تیزی سے دوبارہ بڑھ رہے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں جمعے کو کورونا کے ریکارڈ 700 سے زیادہ  نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ایکٹیو کیسز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ مملکت میں کورونا کے یومیہ نئے کیسز سو سے بھی کم آ رہے تھے۔ چھ  ماہ بعد اب نئے کیسز تیزی سے دوبارہ بڑھ رہے ہیں۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ جمعے کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 728 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 404 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 8 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد چھ  ہزار 684 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد پانچ ہزار 768 ہو گئی ہے، جن میں سے 735 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 338 ہے جبکہ الشرقیہ میں 114 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
مکہ ریجن میں 108، مدینہ ریجن میں 44، الحدو د الشمالیہ ریجن میں 30، حائل ریجن 22، عسیر ریجن میں 19 ، القصیم ریجن میں 18 ، تبوک ریجن میں 11، جازان ریجن میں 10، الجوف اور نجران ریجن میں پانچ، پانچ جبکہ الباحہ ریجن میں چار مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک تین لاکھ 91 ہزار325 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 78 ہزار 873 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: