Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2020 میں مشرق وسطیٰ کی ایئرلائنز کو 7.1 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا: ایاٹا

کورونا کی وجہ سے جاری بحران نے 17 لاکھ ملازمتوں اور 105 بلین ڈالرز مجموعی قومی پیداوار کو خطرے میں ڈالا۔ (فوٹو: عرب نیوز)
انٹر نیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا) کے مطابق مشرق وسطیٰ  کے ایئرلائنز کو 2020 کے دوران 7.1 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
ایاٹا کے ڈیٹا کے مطابق اس مدت کے دوران مشرق وسطیٰ کے ایئرلائنز کو فی مسافر 68.47 ڈالرز کا نقصان ہوا اور 2019 کے مقابلے میں اس دوران ایئر ٹریفک 20 فیصد سے بھی کم رہی۔
عرب نیوز کے مطابق خطے ایاٹا کا کہنا ہے کہجنوری 2020 کے دوران ایئر ٹریفک جنوری 2019 کے مقابلے میں 82.3 فیصد کم رہی۔

 

کورونا کی وجہ سے جاری بحران نے 17 لاکھ ملازمتوں اور 105 بلین ڈالرز مجموعی قومی پیداوار کو خطرے میں ڈالا۔
 ایسوسی ایشن نے خطے کی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ کوڈ کے بعد کے لیے فضائی انڈسٹری کے ری سٹارٹ کا پلان بنائیں۔
ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایش نے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ ری ’سٹارٹ پلان‘ پر موثر عمل درآمد کے لیے آپس میں کوارڈی نیشن بہتر کریں۔
ایاٹا کے مطابق خطے کے ایئرلائنز نے 2020 کے دوران 4.8 ارب ڈالر حکومتی امداد کی مد میں حاصل کی جن میں سے 4.1 بلین ڈالر کیشن انجکشن کے طور دیا گیا۔
اس کے باوجود کئی ایئرلائنز دیوالیہ ہونے کے خطرے سے دوچار رہے۔
ایاٹا کے ریجنل نائب صدر کامل الاعوادی کا کہنا تھا کہ بحالی کے لیے مالی طور پر قابل عمل ایئرٹرانسپورٹ سیکٹر کی ضرورت ہے اور حکومت اور انڈسٹری دونوں کو اس کے لیے تیاری کرنا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی امداد نے ہوائی صنعت کو بڑی ناکامیوں سے بچالیا جن کی وجہ بحالی بہت مشکل ہوتی تاہم حکومتوں کو مزید خرچ کرنے کے لیے تیار ہونا چاہیے۔ ’جن حکومتوں نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے ان کو اس بحران کی وجہ سے معیشتوں کو درپیش خطرات کا احساس ہونا چاہیے۔‘

شیئر: