Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی افریقہ میں پاکستانی سکواڈ کا کورونا ٹیسٹ منفی

قومی اسکواڈ کل سے سپر سپورٹس پارک سینچورین میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔ (فوٹو: پی سی بی)
جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے دورے پر پہنچنے والی قومی کرکٹ ٹیم کا پہلا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے جس کے بعد ٹیم کو ٹریننگ کی اجازت مل گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلامیے کے مطابق جنوبی افریقہ کے دورے پر کل جوہانسبرگ پہنچنے والے  قومی سکواڈ کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔
قومی سکواڈ میں شامل تمام 34 ارکان کا ٹیسٹ منفی آیا ہے، جن میں 21 کھلاڑی اور 13 ارکان ٹیم انتظامیہ کے شامل ہیں۔

 

قومی اسکواڈ کل سے سپر سپورٹس پارک سینچورین میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔
پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی20  سیریز کے لیے جمعے کو جوہانسبرگ پہنچ گیا تھا۔
دورہ جنوبی افریقہ کے لیے صرف وائٹ بال سکواڈ جوہانسبرگ روانہ ہو گیا تھا جس کے بعد ٹیسٹ اسکواڈ کے 10 ارکان 12 اپریل کو زمبابوے روانہ ہوں گے۔
قومی ٹیم دورہ جنوبی افریقہ میں 3 ایک روزہ انٹرنیشنل میچ اور 4 ٹی20 میچ کھیلے گی۔

پاکستان کے میچز کا شیڈول:

2 اپریل : پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، سپرسپورٹس پارک، پریٹوریا
4 اپریل: دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ
7 اپریل : تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، سپرسپورٹس پارک، پریٹوریا
10 اپریل: پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ
12 اپریل:دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ
14 اپریل : تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپرسپورٹس پارک، پریٹوریا
16 اپریل : چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپرسپورٹس پارک ، پریٹوریا
 

شیئر: