Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی جدہ کے دو گوداموں میں آتشزدگی 

موسم گرما کے دوران آتشزدگی کے واقعات بڑھ جاتے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر، شہری دفاع)
سعودی عرب میں جنوبی جدہ کے دو گوداموں میں منگل کو لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ اس سے قبل شعلے اور دھویں کے بادل آسمان سے باتیں کرنے لگے تھے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے ٹوئٹر پر بیان میں لکھا کہ ’جنوبی جدہ کے گوداموں میں خوفناک آگ لگ گئی تھی۔ اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔‘ 

بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پا لیا گیا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا(فوٹو: ٹوئٹر، شہری دفاع) 

یاد رہے کہ ایک روز قبل مکہ کے المغمس گودام میں بھی آگ بھڑک اٹھی تھی جسے شہری دفاع کی ٹیموں نے فوری کارروائی کرکے بجھا دیا تھا، وہاں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
سعودی عرب کے مختلف علاقوں خصوصاً بڑے شہروں میں موسم گرما کے دوران گوداموں اور کمپنیوں کی عمارتوں میں آتشزدگی کے واقعات بڑھ جاتے ہیں۔
اس حوالے سے نہ صرف یہ کہ عوامی بلکہ حالیہ ایام کے دوران سرکاری سطح پر بھی شکوک و شبہات کا اظہار کیا جانے لگا ہے۔

شیئر: