Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمام مساجد میں اجتماعی افطار، سحری اور اعتکاف پر پابندی

تراویح اور تہجد کے حوالے سے ہدایات بعد میں جاری کی جائیں گی (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے رمضان کے دوران مساجد میں اعتکاف، اجتماعی سحری و افطار پر پابندی لگا دی ہے۔
العربیہ نیٹ اور سبق کے مطابق ’وزارت اسلامی امور نے ٹوئٹر پر منگل کو وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کا بیان جاری کیا ہے جو کئی ہدایات پر مشتمل ہے۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’سعودی عرب کی تمام مساجد میں، وہ چھوٹی ہوں یا جامع مساجد ہوں، اجتماعی افطار اور سحر پر پابندی رہے گی۔ اجتماعی افطار اور سحر کے دسترخوان  مساجد کے اندر لگائے جائیں گے اور نہ  ہی مساجد کے ماتحت کسی عمارت یا احاطے میں لگائے جا سکیں گے۔‘
یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’تمام مساجد میں، چاہے وہ بڑی ہوں یا چھوٹی اس سال اعتکاف کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔‘ 
وزارت اسلامی امور نے عید کی نماز ادا کرنے کے لیے عید گاہوں اور مساجد کی تعداد میں توسیع  کی ہے۔ اس مرتبہ ایسی مساجد میں بھی عید کی نماز ادا کی جائے گی جہاں جمعے کی نماز نہیں ہوتی۔
وزارت اسلامی امور نے بیان کے میں مزید کہا کہ ’تراویح اور تہجد کے حوالے سے  ہدایات بعد میں جاری کی جائیں گی۔‘

شیئر: