Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ نے فلسطینیوں کی امداد بحال کردی، 235 ملین ڈالر کا پیکیج 

امداد کی بیشتر رقم اقوام متحدہ کے ذریعے استعمال ہوگی۔ (فوٹو اے ایف پی)
امریکی حکومت نے بدھ کو فلسطینیوں کے لیے 150 ملین ڈالر کی امداد کی بحالی سمیت 235 ملین ڈالر کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔ امداد کی بیشتر رقم اقوام متحدہ کے ذریعے استعمال ہوگی۔ 
اقوام متحدہ کی ایجنسی پرائے پناہ گزین اور سابق صدر ٹرمپ کی طرف سے منقطع کردہ دیگر امداد بھی بحال کی جا رہی ہے۔
امریکی سیکریٹری خارجہ نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی کے ذریعے 150 ملین ڈالر، یو ایس اکنامک اینڈ ڈیولپمنٹ کے تحت 75 ملین ڈالر اور پیس بلڈنگ پروگرام کی مد میں 10 ملین ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق اس سے قبل اقوام متحدہ میں متعین امریکی سفیر نے کہا کہ صدر جوبائیڈن فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد اور اقتصادی ترقی کا امریکی پروگرام بحال کررہے ہیں۔ 
امریکی سفیر نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ وہ غرب اردن اور غزہ پٹی کے بے حد کمزور طبقوں کی مدد کے لیے پندرہ ملین ڈالر کی اضافی امداد  دے گا۔
امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکی بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسی اس رقم کی بدولت کورونا وائرس کے مسائل کے حل میں اپنا کردارادا کرسکے گی۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کورونا وبا کی وجہ سے دھماکہ خیز صورتحال سے دوچار معاشروں کے لیے ہنگامی خوراک پروگرام بھی چلا رہا ہے۔ 

شیئر: