Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان میں رات کا ’کرفیو‘ ختم، کاروباری سرگرمیوں پر پابندی برقرار

کاروباری سرگرمیاں رمضان کی پہلی صبح تک شام آٹھ بجے سے صبح پانچ بجے تک معطل رہیں گی۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
عمان میں جمعرات کو شہریوں اور گاڑیوں کے لیے رات کا کرفیو ختم کر دیا گیا ہے لیکن رمضان کے شروع ہونے تک کاروباری سرگرمیاں شام کو بند کرنے کی پابندی برقرار ہے۔
عرب نیوز کے مطابق بازاروں اور دکانوں کے لیے شام آٹھ بجے سے صبح پانچ بجے تک کاروباری سرگرمیاں معطل رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔
سرکاری میڈیا عمان نیوز ایجنسی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کاروباری سرگرمیاں رمضان کی پہلی صبح تک شام آٹھ بجے سے صبح پانچ بجے تک معطل رہیں گی۔
عمانی حکام نے اس سے قبل کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے تھے، جن میں مساجد میں باجماعت تروایح اور ہر طرح کے اجتماعات پر پابندی شامل ہے۔
تمام معاشرتی اور ثقافتی سرگرمیاں، کھیل اور دیگر سرگرمیاں جو گروپ میں ہوتی ہیں پر بھی رمضان کے دوران پابندی رہے گی۔
عمان میں داخلہ بھی عمانی شہریوں اور شہریت رکھنے والے تک محدود رکھا گیا ہے جبکہ رمضان کے دوران سمندر پار سفر پر پابندی کے گریز کرنے کا کہا گیا ہے۔ تاہم ضرورت کے تحت سفر کی اجازت دی گئی ہے۔
سلطنت میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 203 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ایک رات میں سات کووڈ-19 کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس کے کیسز بڑھ کر ایک لاکھ 66 ہزار 685 ہوگئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 735 تک پہنچ گئی ہے۔  

شیئر: