Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی شاہی خاندان کی رکن کمیلا کا لندن کی مسجد کا دورہ

کمیلا پارکر کو رمضان کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ اسلامک سوسائٹی کے فلاحی کاموں کے بارے میں بھی بتایا گیا (فوٹو: عرب نیوز)
برطانیہ کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی شہزادہ چارلس کی اہلیہ ڈچس آف کورنول کمیلا نے رمضان کے مہینے کی مناسبت سے شمالی لندن کی ایک مسجد کا دورہ کیا۔
عرب نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق اپنے دورے میں کمیلا  نے دیکھا کہ کیسے لندن اسلامک کلچرل سوسائٹی نے ویٹ مین روڈ مسجد کے پلیٹ فارم سے کورونا وائرس کے وبائی مرض کے دوران لوگوں کی مدد کی۔
برطانوی شاہی خاندان کے افراد کو رمضان میں افطاری کے لیے بنائے جانے والے خصوصی امدادی باکسز دکھائے گئے جبکہ سوسائٹی کی صدر بی بی خان کی جانب سے انگریزی ترجمے کا ایک قرآن بھی بطور تحفہ بھی کمیلا کو پیش کیا گیا۔

سوسائٹی کی صدر کی جانب سے کمیلا پارکر کو انگریزی ترجمے کا قرآن تحفتاً دیا گیا (فوٹو: عرب نیوز)

یہ سوسائٹی ہیرنجی کی اس پہلی مسجد سے تعلق رکھتی ہے جس کو مختلف فلاحی امور کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جن میں کووڈ ویکسین کے سنٹر پر کام کرنا بھی شامل ہے اور ان لوگوں کو ویکسینیشن کی طرف لایا گیا جو اس ضمن میں ہچکچاہٹ کا شکار تھے۔
مسجد کے ارکان کی جانب سے ضرورت مندوں کی مدد ہوتی رہی ہے اور ان میں مختلف اشیا تقسیم کی گئی ہیں جبکہ وبا کے دوران مشکلات کا شکار افراد کی کاؤنسلنگ کے علاوہ ان کو بیماری سے بچانے والی ہدایات بھی دی گئیں۔

شیئر: