Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ ولیم کورونا کا شکار، شاہی خاندان نے خبر کو خفیہ رکھا

شہزادہ ولیم کا کہنا تھا کہ ’یہاں اور بہت سے اہم کام جاری تھے اور میں کسی کو پریشان نہیں کرنا چاہتا تھا‘ (فوٹو: اے ایف پی)
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہی خاندان کے دوسرے ولی عہد شہزادہ ولیم اپریل میں کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے جب کہ اس بات کو عوام سے خفیہ رکھا گیا تھا۔
برطانوی اخبار دی سن کی جانب سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ ولیم اپریل میں کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں لیکن یہ معاملہ خفیہ رکھا گیا تاکہ عوام میں اس حوالے سے تشویش میں اضافہ نہ ہو۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہزادہ ولیم نے 6 سے 9 اپریل کے دوران شاہی امور سے سات دنوں کا وقفہ لیا تھا جس کے دوران انہوں نے کسی ویڈیو کال یا پیغام رسانی میں حصہ نہیں لیا۔
ایک تقریب میں مہمان سے بات چیت کے دوران شہزادہ ولیم کا کہنا تھا کہ ’یہاں اور بہت سے اہم کام جاری تھے اور میں کسی کو پریشان نہیں کرنا چاہتا تھا۔‘
اس حوالے سے اخبار نے شاہی محل سے رابطہ کیا جبکہ محل کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا، البتہ شاہی محل کی جانب سے اس خبر کی تردید بھی نہیں کی گئی۔
ذرائع کے مطابق شہزادہ چارلس کو ایک مرحلے میں سانس لینے میں مشکل پیش آرہی تھی جس کی وجہ سے آس پاس موجود لوگوں میں تشویش پائی جارہی تھی۔‘

برطانیہ میںایک بار پھر لاک ڈاون کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق جمعرات 5 نومبر سے ہوگا اور 2 دسمبر تک جاری رہے گا  (فوٹو:اے ایف پی)

 برطانیہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسزکے باعث ملک میں ایک بار پھر لاک ڈاون کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق جمعرات 5 نومبر سے ہوگا اور 2 دسمبر تک جاری رہے گا۔اس سے قبل شہزادہ ولیم کے والد ولی عہد شہزادہ چارلس بھی مارچ میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں شاہی محل میں قرنظینہ کردیا گیا تھا اور آئسولیشن میں رہتے ہوئے وہ شاہی امور سر انجام دیتے رہے۔

 

شیئر: