Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سماجی  شعور کے بغیر کورونا سے نمٹنا ممکن نہیں: وزیر داخلہ

ایک ہفتے میں ایس او پیز کی 27 ہزار خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں- (فوٹو اخبار 24)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے کہا ہے  کہ سماجی شعور اور فرض شناسی کے بغیر کورونا وبا کا خاتمہ ممکن نہیں- وبا سے نمٹنے کے لیے  جتنی کوششیں ہورہی ہیں انہیں کامیاب بنانے کی کلید سماج کے ہاتھ  میں ہے- کورونا وبا کے خاتمے کے لیے معاشرے کو فرض شناسی کا مظاہرہ کرنا ہوگا-
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ نے 28 مارچ سے 3 اپریل تک مملکت بھر میں کورونا ایس او پیز کی 27 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کی تھیں-
وزارت داخلہ نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو تاکید کی کہ سب لوگ وبا سے بچنے اور اسے پھیلنے سے روکنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے مقرر کردہ کورونا ایس او پیز کی سختی سے پابندی کریں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: