Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمریٹس کی نئی بکنگ پالیسی، ٹکٹ ری ایشو کرانے پر کوئی فیس نہیں

30 ستمبر 2020 سے قبل کے ٹکٹ 31 دسمبر 2021 تک کا رآمد ہوں گے۔( فوٹو اے ایف پی)
امارات ایئر نے پروازوں کے لیے بکنگ کی نئی پالیسی جاری کی ہے جس سے مسافروں کو سفر کا پروگرام بنانے میں مزید سہولت ہوگی۔
امارات ایئر نے بیان میں کہا ہے کہ جن لوگوں نے 30 ستمبر 2020 سے قبل ٹکٹ جاری کرائے تھے وہ 31 دسمبر 2021 تک سفر کرسکتے ہیں۔
اسی طرح جن لوگوں نے یکم مارچ سے 30 ستمبر 2020 کے دوران ٹکٹ واوچر جاری کرائے ہوں وہ 36 ماہ کے دوران کسی بھی وقت سفر کے لیے بکنگ کراسکتے ہیں۔ انہیں مزید 12 ماہ کی سہولت دی گئی ہے۔
امارات ایئر نے بیان میں کہا کہ جن لوگوں نے یکم اکتوبر 2020 کے بعد 31 دسمبر 2021 تک سفر کے لیے ٹکٹ جاری کرائے ہوں وہ اپنے یہ ٹکٹ آئندہ چوبیس ماہ تک استعمال کرسکتے ہیں۔ 
امارات ایئر کا کہنا ہے ہے کہ ٹکٹ ری ایشو کرانے پر کسی سے کوئی فیس طلب نہیں کی جائے گی جبکہ غیر استعمال شدہ ٹکٹ یا واوچرز کی قیمت بھی واپس لی جاسکتی ہے۔ اس پر بھی کوئی اضافی فیس نہیں ہوگی۔  
 

شیئر: