Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈبہ پیک کھانے آپ کی بھوک میں اضافہ کیوں کرتے ہیں؟

تحقیق کے مطابق پہلے سے تیار شدہ کھانے نہ صرف موٹاپے کا باعث بنتے ہیں بلکہ یہ صحت کے لیے بھی نقصان دہ ہوتے ہیں (فوٹو: وکی میڈیا)
حالیہ تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ پہلے سے تیار شدہ  کھانے ان کی غذائیت سے قطع نظر نہ صرف موٹاپے کا باعث بنتے ہیں بلکہ یہ صحت کے لیے بھی نقصان دہ ہوتے ہیں۔
مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ تیارشدہ کھانا کاربوہائیڈریٹ، چربی، شکر اور نمک کے مخصوص تناسب کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے، جس سے قدرتی کھانے کی اشیا کے مقابلے میں ان میں کیلوریز کی تعداد پانچ گنا سے زیادہ ہو جاتی ہے۔

 

کیلوریز کا فرق

Cell Metabolism رسالے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں تیار شدہ اور قدرتی کھانے کے درمیان کیلوریز کے فرق کا موازنہ کیا گیا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ اس قسم کے کھانے کھانے والے افراد بہت زیادہ کھاتے ہیں اوران کے وزن میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
اس میں شرکا کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پہلے جو تیار شدہ اور ڈبے والے کھانے جیسے دودھ، فاسٹ فوڈ، سبزیوں والے گھی کے ساتھ بلوبیری کیک وغیرہ پر انحصار کرتے تھے۔ دوسرا گروپ وہ تھا جو قدرتی اور تازہ  کھانوں پر انحصار کرتا ہے جیسے دہی، سیب، کیلے اور اخروٹ وغیرہ۔
شرکا کو دن میں تین کھانوں کے علاوہ بوتل کا پانی، پروسیس شدہ نمکین ہلکے کھانے بھی دیے جاتے تھے اور وہ اپنی مطلوبہ مقدار میں کھا سکتے تھے۔
دو ہفتوں کے بعد محققین نے دیکھا کہ تیارشدہ کھانا کھانے والے گروپ کا وزن بڑھنے لگا، جبکہ دوسرے گروپ میں شریک افراد کا وزن چند کلو گرام کم ہو گیا۔

تحقیق کے مطابق غذائی اجزا سے مالا مال گھر کا پکا ہوا کھانا فاسٹ فوڈ کا بہترین متبادل ہے۔ (فوٹو: وکی میڈیا)

کھانا چبانا

اس تحقیق میں کھانے کو پرسکون طریقے سے کھانے اور اس کو اچھی طرح سے چبانے کی اہمیت کا بتایا گیا ہے۔ کیونکہ محققین کے مطابق جلدی کھانے سے استعمال شدہ مقدار میں اضافہ ہوتا ہے، خاص طور پر تیارشدہ کھانوں کو جو انسان خود تیار نہیں کرتا ، وہ کافی مقدار میں کھا جاتا ہے۔
محققین کے مطابق اس کے نتائج حیرت انگیز نہیں تھے، کیونکہ تیار شدہ کھانوں میں کیلوریز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور اس میں پانی کی کمی ہوتی ہے، جس کی وجہ سے پیٹ کم بھرتا ہے اور بھوک ختم نہیں ہوتی۔
تیار شدہ شدہ کھانوں میں اکثر چینی، سوڈیم اور چربی کی کثرت ہوتی ہے۔ ان کھانوں میں آلو کے چپس، سوفٹ ڈرنک، بیکڈ سامان اور فاسٹ فوڈ شامل ہیں۔

شکر اور چربی سے بھرپور غذائیں کھانے سے اجتناب کریں، یہ جسم کی قوت مدافعت کو کمزور کرتی ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)

فائبر

غذائی اجزا سے مالا مال گھر کا پکا ہوا کھانا فاسٹ فوڈ کا بہترین متبادل ہے اور جب تازہ پھل دستیاب نہ ہوں تو پیک پھلوں کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین تجویز دیتے ہیں کہ ناشتے میں فائبر شامل کریں اور جو اور دودھ کی مصنوعات کھائیں۔
اس کے علاوہ سبز پتوں والی سبزیاں اور اناج کھائیں۔
بہتر یہ ہے کہ شکر، چربی اور سوڈیم سے بھرپور غذائیں کھانے سے اجتناب کریں جو جسم کی قوت مدافعت کو کمزور کرتی ہیں اور بیماری کا خطرہ بڑھاتی ہیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں