Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرق وسطی میں دبئی فائر بریگیڈ کی پہلی الیکٹرانک گاڑی

گاڑی کارکردگی کے حوالے سے چالیس فیصد زیادہ بہتر ہے( فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں دبئی کے محکمہ شہری دفاع نے مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کی پہلی الیکٹرانک فائر بریگیڈ گاڑی متعارف کرائی ہے، یہ دنیا میں اس نوعیت کی دوسری گاڑی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق محکمہ شہری دفاع کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل خبیر راشد المطروشی نے کہا کہ یہ گاڑی تیز رفتار ہے دیگر تمام سپیشلسٹ گاڑیوں سے 20 فیصد زیادہ رفتار سے چلتی ہے، جبکہ کارکردگی کے حوالے سے چالیس فیصد زیادہ بہتر ہے اور یہ ایل ای ڈی سسٹم سے آراستہ ہے۔ 
انہو ں نے کہا کہ اس گاڑی میں سی اے این - بی یو ایس ٹی  ٹیکنالوجی کنٹرول سسٹم نصب ہے- اس کا آپریشنل سسٹم 17 انچ کے سکرین سے لیس ہے۔ 

اس کے واٹر ٹینک میں چار ہزار لٹر پانی کی گنجائش ہے۔ ( فوٹو ٹوئٹر)

محکمہ شہری دفاع کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ اس میں نصب آگ بجھانے کا نظام روزن پاور این ایچ 35 کہلاتا ہے۔ اس کے واٹر ٹینک میں چار ہزار لٹر پانی کی گنجائش ہے جبکہ جھاگ والے ٹینک میں  چار سو لٹر تک کی گنجائش ہے۔
گاڑی میں اعلٰی درجے کے چار کیمرے نصب ہیں۔ ٹینکوں میں پانی اور جھاگ کی مقدار دریافت کرنے والا آلہ لگا ہوا ہے۔ اسے ایکسپریس چارجر کے ذریعے چارج کیا جا سکتا ہے۔
اس کی بیٹری 80 فیصد تک 40 منٹ میں چارج ہو جاتی ہے اور یہ چھ تا آٹھ گھنٹے تک بلا توقف کام کرسکتی ہے۔ اس کی فی گھنٹہ رفتار 100 کلو میٹر ہے۔ یہ ہر طرح کی آگ بجھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

شیئر: